Eham Khabar

نیشنل بینک کا سالانہ منافع 41 ارب روپے رہا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل بینک آف پاکستان نے مالی سال2018کےلئے 41ارب روپے کے قبل از ٹیکس منافع کا اعلان کیاہے جو کہ مالی سال2017کے مقابلے میں11.4فیصد زائد ہے ۔نیشنل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میںمالی سال2018کےلئے بینک کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی ،مالی سال2018میں بینک کی مجموعی آمدن 13.6فیصد اضافے سے 96.9ارب روپے رہی جبکہ مالی سال2017میں بینک کی آمدن 85.3ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی ۔بینک کا خالص منافع 20ارب روپے رہا جو کہ مالی سال2017کے خالص منافع سے 13فیصد کم ہے،بینک کی فی حصص آمدنی 9.41روپے رہی ،بینک کے مجموعی اثاثہ جات کی مالیت 11.7فیصد اضافے سے 2.8ٹریلین روپے تک پہنچ گئی جو سال بہ سال11.7فیصد نمو کی عکاسی کرتی ہے جبکہ بینک ڈپازٹس کی مالیت بھی 2ٹریلین روپے کی سطح عبور کرگئی ۔بینک کے مجموعی قرضے اور ایڈوانسز 202.5بلین کے اضافے سے ایک ٹریلین کی سطح کو عبور کرگئے اور سال کے دوران ان میں284.3ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اعلامیہ کے مطابق نیشنل بینک اپنی پروڈکٹ رینج میں اضافے،اپنے بزنس ماڈل کی تشکیل نو اور دورجدیدکی ڈیلیوری کی حکمت عملی اپنانے کے ذریعہ مارکیٹ میں اپنی رسائی میں مسلسل اضافہ کررہا ہے۔بینکاری کے راستوں کے ذریعہ پاکستان میں ترسیلات زر کے فروغ پر بھی بینک خصوصی توجہ دے رہا ہے،اپنے وسیع ترین اورنمائندوں کے مسلسل بڑھتے ہوئے نیٹ ورک( خصوصاً مشرق وسطیٰ )سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بینک پاکستان بھرمیں الجھن سے پاک ترسیلات سروسزپیش کررہا ہے،متبادل ڈیلیوری چینلز کے ذریعے خدمات کی فراہمی اورکسٹمرسروس کوالٹی بھی بینک کی توجہ کے اہم شعبے ہیں۔

 

 

NBP Annual Profit of 2018 is Rs.41 Billions

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button