Anti-Smuggling

اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائی،لاکھوں روپے مالیت کے ٹائراورگٹکا ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے کارروائی کے دوران بھاری مقدارمیں اسمگل شدہ ٹائرزضبط کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرڈاکٹرفریداقبال قریشی کو خفیہ اطلاع ملی کہافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے درآمدکئے جانے والے ٹائزکی بڑی مقدارکراچی اسمگل کی جاری ہے تاہم کلکٹرڈاکٹرفریداقبال قریشی کی ہدایت پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل کو ہدایات جاری کیں کہ نیشنل ہائی وے سے آنے والی گاڑیوں کی سخت نگرانی کی جائے جس پر ڈپٹی کلکٹرمحمدفیصل اوران کی چھاپہ مارٹیم نے گھگرپھاٹک کے قریب ایک ہینوٹرک کو روک کر اس پر موجودکنٹینرکی جانچ پڑتال کی توکنٹینرسے 64لاکھ 82ہزارمالیت کے 234ٹائرزبرآمدہوئے جیسے قبضے میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔علاوہ ازیں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے شاہ فیصل پر کارسازکے قریب ایک گاڑیوں کور وک کراس کی تلاشی لی تواس میں 32لاکھ55ہزارمالیت کا انڈین گٹکاکے 1550پیکٹ برآمد ہوئے۔

 

 

 

MCC Preventive seize Smuggle Tyres and Indian Gutka

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button