کوریئرسروس کے ذریعے ہیروئن انگلینڈاسمگل کرنے کی کوشش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ کسٹمزنے کورریئرسروس کے ذریعے سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔ذرائع کے مطابق کلکٹرماڈل کسٹمزکلکٹریٹ جناح ایئرپورٹ کو خفیہ اطلاع ملی ایک کوریئرسروس کے پارسل میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی جس پر ڈپٹی کلکٹرڈی ایچ ایل کوریئرسروس کے ذریعے جانے والے پارسلوں کی جانچ پڑتال شروع کردی تاہم انگلینڈجانے والے ڈی ایچ ایل کوریئرسروس کے ایک پارسل کی جانچ پڑتال کی گئی جو آفتاب عالم نامی شخص کی جانب سے بک کروایاگیاتھا ۔پارسل کی جانچ پڑتال کے بعد انکشاف ہواکہ شوزاورسینڈل کے پارسل میں 50لاکھ مالیت کی 500گرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن چھپائی ہوئی تھی ۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ہیروئن ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ اسمگلنگ میںملوث ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔
Try of Heroin smuggling Through DHL Currier Service