Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیونے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی ہیروئن کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتارکرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ فیروزعالم جونیجوکو خفیہ اطلاع ملی کہ کراچی سے قطرایئرلائن کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر کلکٹرفیروزعالم جونیجونے ڈپٹی کلکٹرجنا ح انٹرنیشنل ایئرپورٹ توصیف امان گورچانی کو بیرون ملک جانے والے مسافروں کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کیں تاہم ڈپٹی کلکٹرتوصیف امان گورچانی نے ایئرپورٹ پرتعینات دیگرافسران کے ساتھ بیرون ملک جانے والے مسافروں کی نگرانی شروع کی۔ ذرائع نے بتایاکہ کراچی سے بذریعہ قطرایئرلائن QR-605براستہ دوحہ بنکاک جانے والے مسافرارسلان نامی مسافر کو روکاجو کہ اے ایس ایف سیکورٹی چیک سے کلیئرہوچکاتھا ،ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزکے افسران نے مسافرکے سامان کی تلاشی لی توانکشاف ہواکہ ملزم نے انتہائی مہارت سے اپنے شولڈر بیگ کے ھینڈلز میں 55لاکھ روپے سے زائد مالیت کی آدھا کلواعلیٰ معیار کی ہیروئن کنسیلڈ کی ہوئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے ملزم کو گرفتارکرتے ہوئے مجازعدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

 

 

MCC Preventive Airport Seize Millions of Rupees Heroin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button