Exclusive Reports

انٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن ان لینڈریونیو نے منی لانڈرنگ میں ملوث صنعتکاروں، سیاستدانوں، اور بیوروکریٹس کے خلاف تحقیقات تیزکردی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کراچی نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر منی لانڈرنگ میں ملوث معروف صنعتکاروں ،سیاستدانوں اور بیروکریٹس کے خلاف تحقیقات مزید تیزکردی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو کے ڑائریکٹرجنرل بشیراللہ خان کو چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی جس پر ڈائریکٹر جنرل نے ڈائریکٹر ا ٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی عاصم افتخار کومنی لانڈرنگ کے 24 مقدمات میں ملوث معروف صنعتکاروں ،سیاستدانوں اور بیروکریٹس کے خلاف کارروائی کادائرہ کار بڑھانے اور تحقیقات کوتیزکرنے کے احکامات جاری کئے۔ذرائع نے بتایاکہ تحقیقات سے اس امر کی نشاندہی ہوئی ہے کہ بیرون ملک پاکستانی باشندوں کے اثاثے موجود ہیں جوحوالہ ہنڈی اورتجارت پرمبنی منی لانڈرنگ کے ذریعے بنائے گئے ہیں تاہم منی لانڈرنگ کے 24 مقدمات میں ملوث افراد کے اثاثے منجمد کئے جارہے ہیں

 

 

Directorate, Intelligence & Investigation-IR has started investigation in 24 cases of Money laundering,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button