کلیئرنگ ایجنٹ کاسموس ٹریڈنگ ڈیویلپمنٹ اوردرآمدکنندہ میسرزاسٹیل ویژن ایکسپورٹ پروسیسنگ زون سے اسٹیل شیٹس کی چوری میں ملوث
کراچی(اسٹاف رپورٹر)مادل کسٹمزکلکٹریٹ پورٹ قاسم ایکسپورٹ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون نے اسٹیل کی چوری بے نقاب کرتے ہوئے اسٹیل شیٹ کی چوری میںملوث کلیئرنگ ایجنٹ کاسموس ٹریڈنگ ڈیویلپمنٹ مالک محمدعبداللہ اوردرآمدکنندہ میسرزاسٹیل ویژن کے مالک محمدعبداللہ اورشکیل احمدجبکہ دیگرملزمان میں شامل عاصم اوروقارکے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے گیٹ پر تعینات پرسیکورٹی افسران کی جانب سے معمول کی چیکنگ کی گئی توانکشاف ہواکہ گاڑی کی چھت اورسامان رکھنے کی جگہ پر800عدد آئرن اینڈاسٹیل (الیکٹرولیٹک ٹن پلیٹ) شیٹس چوری کی نیت سے چھپائی گئی تھیں۔ذرائع نے بتایاکہ گیٹ پر تعینات سیکورٹی افسران نے ضروری کارروائی کے بعدپکڑی جانے والی گاڑی پریونٹیوکلکٹریٹ کے سپردکردی ہے۔ذرائع کے مطابق گاڑی کے ڈرائیورنے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیاکہ چوری کی جانے والی شیٹس ایکسپورٹ پروسیسنگ زورن میں قائم میسرزرائل امپکس (پرائیویٹ)لمیٹڈکی فیکٹری سے رکھی گئی ہیں جبکہ پکڑی جانے والی گاڑی کلیئرنگ ایجنٹ میسر زکاسموس ٹریڈنگ ڈیویلپمنٹ کے نام پر رجسٹرڈہے۔ ذرائع نے بتایا ابتدائی تفتیش کے دوران میسرزرائل امپکس سے ایک مکتوب کے ذریعے پوچھاگیاتومزکورہ کمپنی کی جانب سے کہاگیاکہ پکڑاجانے والی اسٹیل شیٹ میسرزرائل لاتعلقی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ امپکس نے کبھی درآمدنہیں کیں جس کا اندازہ سی سی ٹی وی فیٹیج سے لگایاجاسکتاہے۔واضح رہے کہ ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے 208کنٹینرزپر مشتمل اسٹیل شیٹس کے 11کنسائمنٹس روک کرجانچ پڑتال کی گئی تھی جس میں سے اسٹیل شیٹس کے9کنسائمنٹس میسرزرائل امپکس اور2کنسائمنٹس میسرزاسٹیل ویژن نے درآمدکئے تھے اوران کنسائمنٹس کی کلیئرنس میسرزکاسموس ٹریڈنگ ڈیویلپمنٹ کی جانب سے کی گئی تھی۔ذرائع نے بتایاکہ تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس امرکی تصدیق ہوگئی ہے کہ ملزمان میں شامل عاصم اوروقارنے میسرزاسٹیل ویژن سے اسٹیل شیٹ گاڑی میں لوڈ کی تھیں تاہم اس سلسلے میں کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی انتظامیہ نے میسرزاسٹیل ویژن سے درآمدی وبرآمدی تفصیلات اورفیکٹری میں تیارکئے گئے سامان کی تفصیلات طلب کی ہیں تاکہ اس امرکااندزہ لگایاجاسکے کہ مذکورہ کمپنی کی جانب سے کتنے کنسائمنٹس درآمدوبرآمدکئے گئے ہیں اوران کے اسٹاک میں کتنی اسٹیل شیٹ رکھی ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ کاسموس ٹریڈنگ ڈیویلپمنٹ کے مالک عبداللہ پر اسٹیل شیٹ کی غیرقانونی کلیئرنس اورقومی خزانے کو 30کروڑسے زائد کا نقصان پہنچانے پر کسٹمزانٹیلی جنس کی جانب سے 10مقدمات درج کئے جاچکے ہیں ۔
MCC Exports PMBQ has lodged an FIR against known accused for attempting to remove imported goods out of Export Promotion Zone (EPZ) in the way of theft.