Anti-Smuggling

کسٹمزپریونٹیوکاچھاپہ،دوکروڑسے زائد مالیت کی انڈین ادویات ضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے دوکروڑسے زائد مالیت کی انڈین ادویات ضبط کرکے ملزم کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرپریونٹیوثاقب سعیدکو خفیہ اطلاع ملی کہ صدرکے قریب ایک گودام میں کروڑوں روپے مالیت کی انڈین ادویات چھپائی گئی ہیں جس پر کلکٹرثاقب سعید نے ڈپٹی کلکٹراکبرجان کی سربراہی میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے ریگل چوک صدرکے قریب قائم ایک گودام پر چھاپہ مارکرگودام سے دوکروڑ10لاکھ مالیت کی انڈین ادویات برآمدکرکے ضبط کرلیں ۔ذرائع کاکہناہے کہ برآمدہونے والی انڈین ادویات پابندی کی باعث غیرقانونی طورپر پاکستان لائی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ چھاپہ مارٹیم نے گودام پر موجودایک شخص کوگرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

 

 

 

MCC Preventive ASO Seize Indian Medicines from Godown situated in Saddar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button