کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق ہونے پر کسٹم ہاﺅس کراچی مکمل طورپربندکردیاگیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کسٹم ہاﺅس کراچی میںکوروناوائر س کی تصدیق ہونے پرکسٹم ہاﺅس میںکاروباری سرگرمیاں معطل کرکے جراثیم کش ادویاں کااسپرے کیاجارہاہے ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزکسٹم ہاﺅس کراچی میں قائم پرال کے دفترمیں کام کرنے والے عمران خان نامی شخض کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد عمران کو فوری طورپر ہسپتال بھیج دیاگیاجبکہ کسٹم ہاﺅ س کو مکمل طورپر سیل کرکے اس میں جراثیم کش ادویات کا اسپرے شروع کردیاگیاہے جبکہ کسٹم ہاﺅ س میں تعینات تمام افسران واسٹاف کو گھرسے کام کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں اس سلسلے میں آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ارشدجمال نے تمام کلیئرنگ ایجنٹس کوتاکید کی ہے ویبوک ایک جدیدخودکارکلیئرنس سسٹم ہے جس میں آئن لائن کلیئرنس کی سہولت موجودہے تاہم تمام کلیئرنگ ایجنٹس اوران کے ملازمین کلیئرنگ کا تمام کام گھر سے ہی انجام دیں