Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ انڈین کتھاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ ا ینٹی ا سمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار کروڑ مالیت کا اسمگل شدہ انڈین کتھاضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹری پریونٹیوکو خفیہ اطلاع ملی کہ جوڈیابازارمیں قائم ایک گودام میں اسمگل شدہ انڈین کتھاکی بڑی مقدارچھپائی گئی ہے جس پر کلکٹرپریونٹیوکی جانب سے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے جوڈیابازارمیں قائم ایک گودام پر گذشتہ رات چھاپہ مناراتوگودام سے 4کروڑروپے مالیت کا 50ہزارکلوگرام انڈین کتھابرآمدہواجیسے محکمہ کسٹمزنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش کا آغازکردیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button