اینٹی نارکوٹکس فورس کی کارروائی ایکسپورٹ کے کنسائمنٹ میں سات ارب روپے مالیت کی ہیروئن برآمد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے برآمدی کنسائمنٹ سے سات ارب روپے مالیت کی سات سوکلوگرام اعلیٰ معیارکی ہیروئن اور80کلوگرام افیون برآمدکرنے ملزمان میں شامل برآمدکنندہ میسرزالراضی ٹریڈرزاورکلیئرنگ ایجنٹس النورشپرکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے ۔اینٹی نارکوٹکس فورس کو خفیہ اطلاع ملی کہ بیروئن کی بھاری مقداربیلجیم اسمگل کی جارہی ہے جس پرپورٹ قاسم ٹرمینل پر تعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کی ٹیم نے برآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم بیلجیم کے شہراینٹورپ جانے والے صابن کے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی توکنسائمنٹس میں موجودصابن کے بنائے گئے پتھروں میں اعلیٰ معیارکی 700کلوگرام ہیروئن اور80کلوگرام افیون چھپائی گئی تھی جس کی مالیت 7ارب روپے سے زائد بتائی گئی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی نارکوٹکس فورس نے ہیروئن ضبط کرتے ہوئے ملزمان میں شامل برآمدکنندہ میسرزالراضی ٹریڈرزاورکلیئرنگ ایجنٹس النورشپرکے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔