Anti-Smuggling

پریونٹیوکلکٹریٹ کی کارروائی ،کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل کتھاضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ ا ینٹی ا سمگلنگ آرگنائزیشن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو کروڑسے زائد مالیت کا اسمگل شدہ انڈین کتھاضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹری پریونٹیوکو خفیہ اطلاع ملی کہ غیرملکی اسمگل شدہ کتھے کی بڑی مقدارسائٹ کے علاقے میںقائم میسرزاکبرگودام میں رکھاہواہے جس پر ڈپٹی کلکٹرکی سربراہی میں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے مذکورہ گودام پر چھاپہ مارکر2کروڑ4لاکھ روپے مالیت کا 23500کلوگرام برآمدکرکے ضبط کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمزنے اسمگل شدہ کتھاضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغازکردیاہے۔واضح رہے کہ پریونٹیوکلکٹریٹ کی جانب سے اس سے قبل بھی کتھے کی بڑی مقدارضبط کرکے اسمگلنگ میںملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کیاگیاتھا تاہم مقدمہ میںنامزدملزمان نے ایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے وکلاءکے ذریعے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کرلی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button