Anti-Smuggling

انڈین مصنوعی زیوارت کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے کامیاب کارروائی کے دوران ڈھائی کروڑسے زائد مالیت کے انڈین مصنوعی زیورات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآباد ڈاکٹرصادق اللہ خان کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے کراچی آنے والے ٹرالرمیں انڈین اشیاءکی اسمگلنگ جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے ڈپٹی ڈائریکٹرسید محمدرضانقوی کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی جس نے نیشنل ہائی وے پر گاڑیوںکی نگرانی شروع کی تاہم ایک مشتبہ ٹرالر کو روکاگیاجس پر 45فٹ لمباایرانی کنٹینررکھاہواتھاکسٹمزانٹیلی جنس کیٹیم نے کنٹینرکی جانچ پڑتال کی تواس میں دوکروڑ90لاکھ مالیت کے 17000کلوگرام انڈین مصنوعی زیورات موجودتھے جیسے ضبط کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔واضح رہے کہ انڈین مصنوعات کی درآمدپر حکومت پاکستان کی جانب سے پابندی عائدکی گئی ہے لیکن اس کے باوجود درآمدکنندہ نے کوئٹہ کلکٹریٹ میں فائل کی جانے والی گڈزڈیکلریشن میں ملک کا نام انڈیاطاہرنہیں کیاتھااورکنسائمنٹ کی کلیئرنس کی گئی تاہم کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کنسائمنٹ ضبط کرلیاہے۔علاوہ ازیں اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن سکھر نے پاکستان رینجرزجیکب آبادکے ساتھ مشترکہ کارروائی میں دوکروڑ10لاکھ مالیت کی 14000کلوگرام چھالیہ ضبط کی،ذرائع نے بتایاکہ چھالیہ چاولوں میں چھپاکراسمگل کی جارہی تھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button