Eham Khabar

منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی پر کسٹمزافسران کو ایک سال کی تنخواہ بطورانعام دینے کااعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآ ف ریونیوپورٹ کنٹرول یونٹ کے کسٹمزافسران کومنیشات کے خلاف کامیاب کارروائی پر ایک سال کی تنخواہ بطورانعام دینے کا اعلان کیاہے۔ایف بی آرنے جوائٹ انٹرنیشنل کاﺅنٹرنارکوٹکس آپریشن میںمیںش امل چیف کلکٹرسیف الدین جونیجو،کلکٹرپریونٹیوثاقف سعید،ایڈیشنل کلکٹرہارون وقارملک اوراسسٹنٹ کلکٹرسیف اللہ کو تین تین ماہ کی بنیادی تنخواہ بطورانعام دی جائے گی جبکہ پرنٹیوآفیسرزینب حیات اورسپرنٹنڈنٹ شمیم اخترکو ایک ایک سال کی بنیادی تنخواہ دینے کا اعلان کیاگیاہے۔واضح رہے محکمہ کسٹمز نے گذشتہ ہفتے افغان کسٹمزاتھارٹی کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن میں 92ارب روپے مالیت کی آیوڈین اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنائی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button