Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ سے 500گرام سونے کے بسکٹ اسمگلنگ کرنے کی کوشش

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوجناح ایئرپورٹ نے لاکھوںر وپے مالیت کے سونے کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے تاکہ مزید تفتیش کی جاسکے۔ذرائع کے مطابق ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیرکو اطلا ع ملی کہ قطرایئرویز سے کراچی آنے والے مسافرکی جانب سے سونے کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈپٹی کلکٹرانعام اللہ وزیرسمیت کراچی ایئرپورٹ پرتعینات عملے نے قطرایئرویزQR604سے آنے والے مسافروں کی سخت نگرانی شروع کی تاہم ایک مسافرکی مشکوک حرکات پرایئرپورٹ پر تعینات عملے کے مسافرکی چیکنگ کی تومسافرنے اپنی پتلون کی جیبوں میں 48لاکھ22ہزارمالیت کے 500گرام سونے کے بسکٹ برآمدہوئے تاہم محکمہ کسٹمزنے مسافرکو گرفتارکرکے مجازعدالت سے ریمانڈحاصل کرلیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button