افتخارآٹواسٹور،مس ڈیکلریشن کے ذریعے ایک کروڑسے زائد کی ٹیکس چوری ،ایف آئی آردرج
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اینڈفیسی لیٹیشن اپریزمنٹ ایسٹ نے بریک لائنگ پرمس ڈیکلریشن اورانڈرانوائسنگ کے ذریعے کی جانے والی ایک کروڑسے زائد کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری بے نقاب کرتے ہوئے درآمدکنندہ میسرزافتخارآٹواسٹورکے مالک محمدافتخارحسین ورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزپاکستان ایجنسی کے مالک سید منورعلی اورسید محمدحمادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹرایریزمنٹ فیاض رسول کو خفیہ اطلاع ملی کہ میسرزافتخارآٹواسٹورکی جانب سے درآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس پر مس ڈیکلریشن کے ذریعے ٹیکسزکی چوری کی جارہی ہے جس پر کلکٹرفیاض رسول کی جانب سے ایڈیشنل کلکٹرافضال احمدوٹوکی فوری طورپر کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ذرائع نے بتایاکہ ایڈیشنل کلکٹرافضال احمدوٹوکی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرجنیدمحمد،پرنسپل اپریزراعجازبٹ اورسینئرپریونٹیوآفیسرملک ہاشم نے میسرزافتخارآٹواسٹورکی جانب سے درآمدکئے جانے والے بریک لائنگ کے کسانمنٹ کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ مذکورہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کربریک لینگ ان رول کی کلیئرنس کے لئے پی سی ٹی کا غلط استعمال کیاگیاہے اورکنسائمنٹ کی کلیئرنس 35فیصدکسٹمزڈیوٹی کے بجائے 20فیصدکسٹمزڈیوٹی کے عوض اور1.60ڈالر فی کلوگرام بجائے 0.60ڈالر فی کلوگرام کے تناسب سے کلیئرکرنے کی کوشش کرکے قومی خزانے کو 8 لاکھ 99 ہزار کا نقصان پہنچایا۔ذرائع نے بتایاکہ کلکٹریٹ نے مذکورہ درآمدکنندہ کی مس ڈیکلریشن اورانڈرانوائسنگ کو دیکھتے ہوئے درآمدکنندہ کے گذشتہ ادوارمیں کلیئرکئے جانے والے16کنسائمنٹس کی مزید جانچ پڑتال کی تواس امرکی نشاندہی ہوئی کہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کرپی سی ٹی اوردرآمدی قیمت کا غلط بیانی سے کا م لیتے ہوئے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کرکے قومی خزانے کو مجموعی طورپر ایک کروڑ 1لاکھ 63ہزارروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی ۔