Anti-Smuggling
کوئٹہ کسٹمز نے منشیات اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ کوئٹہ نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 12کروڑروپے مالیت کی 420 کلو گرام اعلیٰ معیار کی چرس ضبط کر لی۔ذرائع کے مطابق کلکٹرکوئتہ ڈاکٹرفریدکو اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں منشیات کی اسمگل کی کوشش کی جارہی جس پر کلکٹرڈاکٹرفریدنے ایڈیشنل کلکٹرمعین افضؒ کی سربراہی میں ڈپٹی کلکٹرڈاکٹرزوہیب سندیلہ ،انسپکٹراسحاق جارج پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی گئی جس نے یاروچیک پوسٹ پر آنے جانے والی گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کی تاہم مذکورہ ٹیمن نے ایک ٹویوٹاویگوگاڑی اورایک مزدہ بس کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توچیکنگ کے دوران گاڑیوں کے خفیہ خانوں سے چرس برآمدہوئی جیسے قبضہ میں لے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔