Exclusive Reports
ایل ٹی او کراچی نے 10 ماہ میں 1260 ارب کے محصولات اکھٹے کرلئے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا لارج ٹیکس پیئر یونٹ ملک کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کرنے والا آفس بن گیا۔لارج ٹیکس پیئر آفس کراچی سے جولائی 2021 سے اپریل 2022 تک ٹیکس کی وصولی کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔10 ماہ میں کراچی سے سوا کھرب سے زائد روپے ٹیکس کی مد میں وصول کیے گئے۔ایف بی آر کے لارج ٹیکس پیئر آفس نے 10 ماہ کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں، گذشتہ سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔کراچی سے ٹیکس کی وصولی کے ہدف سے ایک لاکھ 11 ہزار 1 ملین سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا۔ایل ٹی او کراچی نے ٹیکس کے وصولی کے وفاقی حکومت کے ہدف کو بھی پیچھے چھوڑ دیا گیا۔حکومت نے ایل ٹی او کے لیے ایک کھرب 12 ارب کا ہدف رکھا تھا، وصولی ایک کھرب 26 ارب سے بھی زائد ہوئی۔