Anti-Smuggling

کسٹم انٹیلی جنس کراچی : بجری کے ڈمپر سے چھالیہ کی بھاری مقداربرآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹریٹ آف کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کراچی نے بجری کے ڈمپرسے اسمگل کی جانے والی چھالیہ کی بھاری مقداربرآمدکی جبکہ ایک دوسری کارروائی میں انڈین کپڑاضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن فیض احمد نے انسداد اسمگلنگ پالیسی وضع کی ہے جس میں شفافیت اور اسمگلنگ کے لیے سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔جس پر ڈائریکٹر کسٹم انٹیلی جنس کراچی ثاقف سعید اور ان کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن ٹیم میں شامل ایڈیشنل ڈائریکٹرنوشین ریاض ڈپٹی ڈائریکٹرانعام اللہ وزیر،سپرنٹنڈنٹ طارق بھٹو، کی قیادت میں اسمگلنگ کے خلاف بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے دومختلف کارروائیاں کی گئیں۔ذرائع نے بتایاکہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی مذکورہ ٹیم نے نادرن بائی پاس پر گاڑیوں کی نگرانی کے دوران بجری کی منتقلی کے لئے استعمال ہونے والے ڈمپر کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی گئی تواس میں بجری کے نیچے بوروں کے اندردس ٹن چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی تھی جیسے ضبط کرلیاگیاہے۔ذرائع بتایاکہ کسٹمزانٹیلی جنس نے اپنی دوسری کارروائی میں انڈین کپڑاضبط کیاہے ۔ذرائع کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس کی مذکورہ ٹیم نے انڈین کپڑاطارق روڈسے اس وقت کپڑاجب طارق روڈپرقائم ایک گودام سے ٹرالرپر لدھے ایک کنٹینرکوروک کراس کی تلاشی لی گئی توکنٹینرسے انڈین کپڑے کی بھاری مقداربرآمدہوئی جیسے ضبط کرلیاگیاہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button