فلسطینی سفارت خانہ کے نام پر شراب اسمگل کرنے کی کوشش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے سفارتی سامانکی آڑمیں بھاری مقدارمیں شراب کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے میسرزجے اینڈاے انٹرنیشنل، میسرز اوشن ورلڈلائن انٹرنیشنل اورمیسرزٹرانس بریج لاجسٹک پاکستان مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل فیص احمدکی اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں۔ذرائع کے مطابق سفارتی سامان کی آڑ میں شراب کی اسمگلنگ کے حوالے سے ڈائریکٹر آئی اینڈ آئی کراچی ثاقف سعید کو خفیہ اطلاع ملی جس پر ایڈیشنل ڈائریکٹر افضل وٹو کی سربراہی میںڈپٹی ڈائریکٹر عبیر جاوید اوردیگر افسران پر مشتمل ٹیم نے یارست فلسطین کے سفارت خانے کی جانب سے درآمدکئے جانے والے سفارتی سامان کے کنسائمنٹ کو ٹرمینل کے گیٹ سے باہرجانے کو روک لیاگیااورمشترکہ جانچ پڑتال کے لئے سفارت خانے سے رجوع کرکے ان سے درخواست کی گئی تھی لیکن فلسطینی سفارت خانے سے کوئی بھی کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کے لیے حاضر نہیں ہوا کنسائمنٹ کی درآمدسے لاتعلقی کا اظہارکیاجبکہ جب بھی کسی سفارت خانے کی جانب سے کنسائمنٹ درآمدکیاجاتاہے تواس کی کلیئرنس کے لئے متعلقہ سفارت خانہ کی جانب سے دستاویزات فراہم کئے جاتے ہیں اوراس کے بعد ہی کنسائمنٹ کی کلیئرنس ممکن ہوتی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ آئی اینڈ آئی کراچی کی ایک ٹیم میں شامل پرنسپل اپریزر فاروق احمد، اپریزنگ آفیسر فیض اور اپریزنگ آفیسر انعام الحق نے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توکنٹینرسے مختلف برانڈکی 10,548 شراب کی بوتلیں اور 2,160بیئر کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔ذرائع نے بتایاکہ کلیئرنگ ایجنٹ، متعلقہ شپنگ لائنز اور ڈیلیوری ایجنٹ کی ملی بھگت سے ڈپلومیٹک کنسائنمنٹ کی آڑ میں اسمگل شدہ ممنوعہ اشیاءکی تفصیل کے غلط بیانی کے ذریعے درآمد کرنے میں ملوث ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔