Anti-Smuggling

کسٹمز انٹیلی جنس کراچی ، اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول، ٹیمپرڈ گاڑیاں اور دیگر سامان ضبط ف

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے مختلف کارروائیوں میں ایرانی پیٹرول،اسمگل گاڑیاں اور دیگراسمگل اشیاء ضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس ثاقف سعیدکوایرانی پیٹرول اور دیگراشیاء کی اسمگلنگ کی اطلاع ملی کہ پیٹرول/ڈیزل کی منظم اسمگلنگ میں ملوث ایک گروہ ایرانی پیٹرول کراچی اسمگل کرنے کی کوشش کرے گاجس پرایڈشنل ڈائریکٹرنوشین ریاض خان کی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرانعام اللہ وزیراوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے گلستان جوہر کے علاقے میں نگرانی کی گئی جس کے نتیجے میں آئل ٹینکر کو روکا گیا، جو گلستان جوہر کے علاقے میں پیٹرول پمپ پر پیٹرول اتارنے والا تھا۔کسٹمزانٹیلی کی ٹیم نے ٹینکر کی چیکنگ کی توٹینکر سے بھاری مقدار میں (15,000 لیٹر) اسمگل شدہ پٹرول برآمد کیا گیا۔ ایک اور کیس میں آئل ٹینکر کیریئر 9000 لیٹر اسمگل شدہ ایرانی پیٹرول بھی پکڑا گیا۔ ضبط کیے گئے اسمگل شدہ پیٹرول اور آئل ٹینکرز کی مالیت تقریباً 19 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔علاوہ ازیں خفیہ اطلاع پر عمل کرتے ہوئے، چھ ٹیمپرڈ گاڑیوں کو ضبط کیا گیا ہے۔ ضبط کی گئی گاڑیوں کی مالیت تقریباً 21.5 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔جبکہ ایک اطلاع پر عمل کرتے ہوئے لیڈیز سوٹ کپڑوں کے رولز کو ضبط کر لیا گیا ہے۔ ضبط شدہ کپڑے کی مالیت تقریباً 3.5 ملین روپے بتائی جاتی ہے۔ ضبط شدہ سامان کی کل مالیت 44 ملین روپے (4.4 کروڑ) بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button