ایف بی آرکاٹیکس چوری او فراڈکے روک تھام کے لئے خصوصی آڈٹ سیل کے قیام کا فیصلہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈ آف ریونیونے ٹیکس چوری اورٹیکس فراڈ کی روک تھام کے لئے خصوصی آڈٹ سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے،ایف بی آ رکے آفیشل کے مطابق چیف کمشنرکی جانب سے دیئے جانے والوں کیسوںکی جانچ پڑتال کرناکمشنرزکی ذمہ داری ہوگی جوکہ سیلز ٹیکس ایکٹ1990 کے سیکشن 38 کے حوالے سے انکوائری اور تفتیش کرناسیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 2(37) کے مطابق ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کے معاملات شامل ہوںگی جبکہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کی اجازت سے غیر معمولی منافع اور مشکوک سرگرمیاں رکھنے والے ٹیکس دہندگان کی فیزکل تصدیق کرناہوگی جبکہ ماہانہ سیلز ٹیکس ریٹرن کی جانچ پڑتال کریں، مزید ٹیکس کی عدم ادائیگی، سیلز ٹیکس/ایف ای ڈی کی مختصر ادائیگی، سیلز ٹیکس کی ودہولڈنگ کی عدم ادائیگی، سیکشن 8 بی کی خلاف ورزی، بوگس جی ڈی امپورٹ کے خلاف ناقابل قبول ان پٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ، بھاری خریداری، سیلز غیر فعال یونٹوں کے ساتھ لین دین، بلیک لسٹ ڈ ،معطل شدہ، نان فائلر یونٹس کے خلاف کروائی کرناہوگی جبکہ متعلقہ یونٹ کی خریدوفروخت کی معلومات کمشنران لینڈریونیوکو روزانہ کی بنیادپر ارسال کرناہوگی جبکہ سیل کے انچارج کو سیلز ٹیکس ایکٹ، 1990 کے سیکشن 11 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ، 2005 کے سیکشن 14 کے تحت بورڈ/سی سی آئی آر سے موصول ہونے والے کیسز اور حساس نوعیت کے دیگر کیسز کی منظوری سے کارروائی شروع کرنے اور حتمی شکل دینے کا اختیار ہے۔