Anti-Smuggling

کوئٹہ کسٹمز،اسمگل ڈیزل اوردیگر اشیاءضبط

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کسٹمزفیلڈانفورسمنٹ یونٹ رخشاں ڈویژن نے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن آپریشن کے دوران چارکروڑسے زائد مالیت کا ایرانی ڈیزل اوردیگراسمگل اشیاءضبط کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹر کسٹمز بلوچستان عبدالقادر میمن اور کلکٹرانفورسمنٹ کوئٹہ سمیع الحق کی ہدایات پر ایڈشنل کلکٹر عبیداللہ اسسٹنٹ کلکٹر شہریار اور رخشان ڈویڑن انفورسمنٹ انچارج آصف زمان کے زیر نگرانی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹس نے نوشکی، دالبندین اور ماشکیل کے اسٹاف میں شامل انسپکٹرز حاجی ظاہر، قمر، الہءبخش، عمران جوزف، بلند بختاور، ملک زین نے کلاس فور کے ساتھ مل کر مختلف بسوں سے کی تلاشی کے دوران بڑی تعداد میں ٹائرز، کمبل، سگریٹس ، پلاسٹک شاپرز، پلاسٹک رسی اور 20 ہزار لیٹرز اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمدکیا،ضبط کئے گئے اسمگل اشیاءکی مالیت 4کروڑروپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button