ایئرپورٹ کلکٹریٹ کراچی پر موبائل فونزاورشراب کی اسمگلنگ ناکام
کراچی (اسٹاف رپورٹر)جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاو¿نج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے دبئی سے کراچی اسمگل کی جانے والی شراب اورموبائل فونزضبط کرتے ہوئے ملزم کے خلا ف مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ بزریعہ امارات ائر لائن دبئی سے کراچی پہنچنے والے شہریار امجد بٹ نامی مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر روک کر اس کے ہمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ اس کے سامان میں کوئی ممنوعہ اور قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاءموجود ہیں تو مسافر نے اس طرح کی اشیاءکے بارے میں انکار کیا جواب سے غیرمطمئن ہونے پر مسافر کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو سامان میں موبائل فونزاورشراب کی نشاندہی ہوئی جس پر مسافر کے سامان کو کسٹمز ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے مسافر کی موجودگی میں سامان کی مکمل اور تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی جس کے نتیجہ میں مسافر کے بیگ سے 68 عددآئی فونز ، 8 عدد شراب کی بوتلیں اور 212 پیکٹ فوڈ سپلیمنٹ برآمدہوئے جن کی کل مالیت ایک کروڑ5لاکھ 98ہزارروپے بتائی گئی ہے جبکہ ضبط کئے جانے والے سامان پر 77لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزعائد ہوتے ہیں،کسٹمزحکام کا کہناہے کہ اسمگل شدہ سامان ضبط کرکے مسافرکے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے باضابطہ گرفتار کر لیا گیا ہے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر کے ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔