Breaking NewsEham Khabar
ان لینڈریونیوافسران کی معطلی کی سزامیں اضافہ
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے ان لینڈریونیوسے تعلق رکھنے والے چارافسران کی معطلی کی سزامیں اضافہ کردیاہے۔اس سلسلے میں ایف بی آرکی جانب سے دوالگ الگ نوٹیفکیشن کے جاری کئے ہیں جس میںکہاگیاہے کہ ان لینڈریونیوکے چارافسران میں شامل گریڈ 18کے سیکنڈسیکریٹری ظہوراحمد،عاطف نواز،ڈپٹی کمشنرآئی آرآرٹی اولاہورنرجس شاہین علی خان اورگریڈ17کے احسن کلیم خان کودسمبر2022میں نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے پر 120دن کے لئے سروس سے معطل کیاگیاتھا،ایف بی آرنے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ مذکورہ افسران کے خلاف تحقیقات مکمل نہ ہونے پر ان افسران کو مزیدچارماہ تک معطلی کی سزامیں اضافہ کردیاگیاہے۔