ایف بی آرنے انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2023کےلئے تجاویز طلب کرلیں
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل بورڈآف ریونیونے 2023کے لئے انکم ٹیکس ریٹرن فارم کا ڈرافٹ جاری کردیاہے۔اس ضمن میں ایف بی آرکی جانب سے ایس آراو746جاری کیاگیاہے جس کے ذریعے اسٹیک ہولڈرزسے کہاگیاہے کہ اعتراضات سات یوم کے اندرجمع کروائیںتاکہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم کو حتمی شکل دی جاسکے۔ایف بی آرکا یہ قدم ظاہرکرتاہے کہ اس سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کا عمل یکم جولائی2023سے شروع ہوجائے گا،جس کے لئے فیڈرل بورڈآف ریونیوآئی آرایس کا پورٹل کھول دیاجائے گا اوریہ عمل 30ستمبر2023تک جاری رہے گا۔ایف بی آرکے مطابق درست اوربروقت گوشوارہ جمع کروانے کے عمل کو یقینی بنانے کےلئے تنخواہ داراورکاروباری افرادگوشوارے کے ڈرافٹ کا تفصیلی مطالعہ کرلیں،مالی سال 2023کے لئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 30ستمبر2023ہے اس سلسلے میں ٹیکس دہندہ گان کو ہدایات کی گئی ہے کہ ضروری دستاویزات کو اکھٹاکرکے ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے عمل کو بروقت پوراکرلیں۔بصورت دیگربروقت ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے ٹیکس دہندگان کو بھاری جرمانے اوردیگرقانونی کارروائیوں کا سامنا کرناپڑے گا۔ایف بی آرکے مطابق ڈرافٹ فارم تنخواہ دار،کاروباری حضرات،ایسوسی ایشن کے ممبران، اورایسی کمپنیاں جن کے اسپیشل ٹیکس ایئرہیں ان کے لئے جاری کیاگیاہے۔