ایرانی ٹائلزکی اسمگلنگ میں کسٹمزحکام ملوث ،ایف آئی اے نے ایک اورایف آئی آردرج کرلی
گوجرانوالہ(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی گوجرانوالہ سرکل نے کسٹمزحکام کے خلاف ایک اورمقدمہ درج کیاہے جس میں الزام عائد کیاہے کہ ایرانی ٹائلز کی اسمگلنگ میں کسٹمزحکام کی ملی بھگت سے کی جاتی ہے اوراس کے عوض رشوت کی مدمیں بھاری رقوم حاصل کی جاتیں ہیں۔تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی گوجرانوالہ کو خفیہ اطلاع ملی کہ بھاری مقدارمیں ایرانی ٹائلزکی اسمگلنگ کسٹمزحکام کی ملی بھگت سے کی جاری ہے اوریہ ٹائلزکوئٹہ سے پنجاب اوردیگرصوبوں میں اسمگل کئے جاتے ہیں۔اس ضمن میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کوئٹہ سے گوجرانوالہ جانے والے ایک ٹرالرکو روک کر اس کی تلاشی لی اورڈرائیورسے اس کے قانونی دستاویزات طلب کئے توڈرائیورقانونی دستاویزات مہیانہ کرسکاجس پر ٹرک کی تلاشی لی گئی توٹرک سے ایرانی ٹائلز برآمدہوئے جو کوئٹہ سے لائے جارہے تھے،ایف آئی آرکے مطابق ڈرائیورنے بتایاکہ کوئٹہ سے لے کرپنجاب تک کسٹمزحکام کی مختلف چیک پوسٹوں پر رشوت دیکرایرانی ٹائلزلاتاہے اس کے علاوہ کسٹمزحکام واہلکاروں ہرماہ رشوت وصول کرتے ہیں،ایف آئی آرکاکہاگیاہے کہ ایرانی ٹائلزکی اسمگلنگ سے حکومت پاکستان کو روزانہ کی بنیادپر لاکھوں روپے کا نقصان ہورہاہے ،فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی گوجرانوالہ نے کسٹمزایکٹ کے تحت عبدالحمید،کسٹمزحکام اوراسٹورمالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ دیگرذمہ دارکسٹمزحکام ،اسٹورمالکان اورملوث افرادکے کردارکا تعین تفتیش کے دوران کیاجائے گا۔