اسمگلنگ کی روک تھام ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژری اشیاءکی درآمدپر پابندی کا فیصلہ
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے درآمدکی جانے والی لگژری اشیاءپر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیاہے ،تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اسپیشل انویسمنٹ فیسی لیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی سے مشاورت کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے لگژری اشیاءکی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ،اپیکس کمیٹی نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے پاکستان کو ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیااوربتایاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے درآمدی اشیاءکا حجم ایک سال کے دورن 2.5ارب ڈالر سے بڑھ کر6.71ڈالرہوگیاہے جس کے باعث قومی خزانہ کو سالانہ ایک کھرب 85ارب روپے کا نقصان پہنچ رہاہے ،افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے ذریعے ٹائر،فیبرک، کاسمیٹیکس،آٹوپارٹس،الیکٹرونس اشیائ، ٹائلز سمیت متعددلگژری اشیاءکی درآمدکی جارہی ہے جو افغانستان میں ڈیوٹی کم ہونے کی وجہ سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے نام پر درآمدکرکے واپس پاکستان اسمگل کی جاتی ہیں، اپیکس کمیٹی نے تجویزدی ہے کہ افغانسٹان درآمدکی جانے والی لگژری اشیاءسمیت دیگراشیاءپر پر 100فیصدریوالونگ انشورنس اوربینک گارنٹی لی جائے جبکہ پاکستنا ن میں درآمدہونے والی جن اشیاءپر ڈیوٹی وٹیکسزمیں اضافہ کیاگیاہے وہ اشیاءافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے ذریعے درآمدکرکے پاکستان اسمگل کی جارہی ہیں جس کے اربوں روپے کا نقصان ہورہاہے۔