Breaking NewsEham KhabarExclusive Reports

کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات، کسٹمزایجنٹس الائنس کے امیداواربلامقابلہ کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2023-24میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے نامزدامیدواروں میں امیدواربلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2023-24میں کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے نامزدامیدواروں میں شامل صدر ارشدخورشید ،سینئرنائب صدرعامرمنشاء،جنرل سیکریٹری محمودالحسن،جوائنٹ سیکریٹری خواجہ ذیشان اقبال،انفارمیشن سیکریٹری ماجدعلی سومرو،فنانس سیکریٹری محمدارشدبھٹی،نائب صددر اخترعلی شروانی، اشہدجمال، فراز احمد تنولی، محمد بشیر،سلیم احمدعباسی،زاہدتنویرجبکہ ممبرمینیجنگ کمیٹی کے عہدوں پرنامزد امیداروں میں شامل عبداللہ طاہر، احمد شہزادخان،انوارالحق عباسی،عاصم خان، دانش ریاض،فیصل علی،مرزاعبان بیگ،محمدانس حسین، محمد اشرف وایانی،محمدفہدعارف، محمدکامران، محمدمنشائ،محمداوزیر عیسانی،محمدرضوان،رضوان علی، سجاد احمد، سمیع اللہ خان اورسید فصل کامران کمال بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔اس سلسلے میں کسٹمزایجنٹس الائنس کے بانی حاجی آصف سے رابطہ کیاگیاتوانہوں نے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے 2023-24میں بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام کسٹمزایجنٹس برادری کو کسٹمزایجنٹس الائنس کے منتخب کردہ امیداوارں پر اعتمادہے اوروہ کسٹمزایجنٹس کے مسائل کو کم کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button