Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham KhabarExclusive Reports

ایسٹ وارف سے اسکریپ کی آڑ میں 25کروڑ مالیت کے لیب ٹاپ ،موبائل فونز سمیت قیمتی اشیاء کی اسمگلنگ

  1. کراچی( اسٹاف رپورٹر) اپریزمنٹ ایسٹ نے اسکرپ کر آڑ میں 25کروڑسے زائد مالیت کے لیپ ٹاپ، موبائل فونز، ٹیبلیٹ، پرفیومز، سگریٹ،گریس سمیت دیگرقیمتی اشیاء کی اسمگنگ کو ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل میسرزواصی انٹرپرائزز،میسرزہمناانٹرپرائززاورسینرجی ورلڈوائیڈجنرل ٹریڈنگ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کاآغاز کردیاہے۔ ذرائع کے مطابق کلکٹراپریزمنٹ جمیل بلوچ کواطلاع ملی کہ ایسٹ وارف پر اسکرپ کی آڑ میں قیمتی اشیاء کی اسمگلنگ کی جارہی ہے جس پر کلکٹر جمیل بلوچ کی جانب سے درآمدی کنسائمنٹس کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کی گئیں تاہم ایڈیشنل کلکٹرمشتاق علی شاہانی کی سربراہی میں ایسٹ وارف پر تعینات عملے نے مذکورہ درآمدکنندگان کی جانب سے 7ستمبرکو درآمدکئے گئے چارکنٹینرزپرمشتمل کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کی گئی توچاروں کنٹینروں سے پرفیومز، گریس، سگریٹس، لیب ٹاپ، موبائل فونز، ٹیب لیٹس اور دیگرقیمتی اشیاء برآمدہوائیں جن کی مالیت 25کروڑروپے سے زائدبتائی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ دونوں درآمدکنندگان نے دبئی سے دواسکرپ کے کنسائمنٹس درآمدکئے جس میں وائرریملٹ ایبل اسکرپ اوراستعمال شدہ نائلون کی رسی ظاہرکیاگیاتھاجس کی تصدیق درآمدی مینیفسٹ سے ہوئی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ کسٹمز نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کاآغاز کردیاہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسمگلنگ کے اس کاروبار میں مبینہ طور پرشفیق دبئی والا،اسلم عینی اور معیزباوانی شامل ہیں.جوکافی عرصہ سے اسمگلنگ کا کام کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button