کسٹمزانٹیلی جنس کراچی،ڈیفنس کے علاقے سے کروڑوں روپے کےاسمگل شدہ آٹوپارٹس برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے ڈیفنس کراچی فیز1 کے علاقے میں قائم ایک بلڈنگ سے کروڑوں روپے مالیت کے آٹوپارٹس ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس فیض احمدچدھڑ کو اطلاع موصول ہوئی کہ ڈی ایچ اے، کراچی کے کمرشل ایریا میں واقع ایک پلازہ میں اسمگل شدہ آٹو پارٹس کو ذخیرہ کیاجارہاہے اوروہاں سے پورے ملک میں منتقل کیاجاتاہے جس پر ڈی جی کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمدچدھڑکی جانب سے ڈائریکٹرانجینئرحبیب احمدکو فوری کارروائی کے احکامات جاری کئے تاہم ڈائریکٹرانجینئرحبیب احمدنے ایڈیشنل ڈائریکٹرافضل وٹوکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرواصف ملک ،سپرنٹنڈنٹ ارشادشاہ اوردیگرافسران واہلکاروں پرمشتمل ٹیم نے نگرانی کی اور فیز 1 کے کمرشل ایریا میں واقع ٹارگٹ بلڈنگ کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کی اوروہاں چھاپہ مارکربلڈنگ میں قائم ایک گودام سے 16کروڑمالیت کے ڈھائی لاکھ اسپارک پلک سمیت آٹوپارٹس کی بھاری مقدار برآمد کی گئی۔