Anti-SmugglingBreaking NewsCrimeEham Khabar
کسٹمزانٹیلی جنس کراچی ، ڈھائی ارب کی اسمگل اشیاءضبط کیں
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے گذشتہ چارماہ جولائی2023تااکتوبر2023کے دوران ڈھائی ارب روپے سے زائد مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کراچی نے جولائی 2023 میں 20 کروڑ، اگست 2023 میں 8 کروڑ 80لاکھ ،ستمبر2023میںایک ارب9کروڑ 90لاکھ اوراکتوبر2023میںایک ارب11کروڑ60لاکھ روپے مالیت کی اسمگل اشیاءمیں شامل ٹائرز،لیب ٹاپ، ایل ای ڈی پینل، ایئرکنڈیشن،خشک دودھ،انڈین گٹکا،چھالیہ،نان کسٹمزپیڈگاڑیاں،آٹوپارٹس سمیت مختلف اشیاءضبط کیں۔دستایزات کے مطابق کسٹمزانٹیلی جنس نے گذشتہ مالی سال2022-23کے دوران جولائی2022میں 8 کروڑ 80 لاکھ، اگست 2022 میںپانچ کروڑ10لاکھ،ستمبر2022میںسات کروڑ40لاکھ اور اکتوبر 2022 میں 28 کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کیں تھیں۔