کراچی ایئرپورٹ (AFU)سے ڈھائی کروڑروپے کے موبائل فون چوری ہونے کا انکشاف
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایئرفریٹ یونٹ کراچی سے ڈھائی کروڑرپے سے زائد مالیت کے موبائل فون چوری ہونے کا انکشاف ہواہے۔ذرائع نے بتایاکہ کراچی ایئرپوٹ پر چھ ماہ قبل مسافرکے ذاتی سامان میں لائے جانے والے برانڈڈموبائل فون ضبط کئے گئے تھے کیونکہ پرسنل بیگیج میں بڑی مقدارمیں موبائل لانے کی اجازت نہیں ہے تاہم محکمہ کسٹمزکی جانب سے ضبط کئے گئے موبائل فون ایئرفریٹ یونٹ پرقائم ”سب گریل “میں رکھے گئے تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ عدالت کی جانب سے فیصلہ دیاگیاہے کہ ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کے بعد موبائل فون کوکلیئرکردیاجائے تاہم پارٹی کی جانب سے ڈیوٹی وٹیکسزکی ادائیگی کے بعد بھی موبائل فو ن کی ڈیلیوری نہیں ملی کیونکہ ایئرفریٹ یونٹ کراچی کے ”سب گریل“میں رکھے گئے ڈھائی کروڑروپے سے زائد مالیت کے موبائل فون ایئرفریٹ یونٹ پر تعینات عملہ نے چوری کرکے موبائل کے خالی ڈبے وہاں پر چھوڑدیئے جبکہ ایئرفریٹ یونٹ کی ”سب گریل ”میں ضبط کئے جانے والے فی موبائل کی مالیت 50ہزارتا 70ہزارروپے بتائی گئی ہے۔ذرائع نے مزیدبتایاکہ ایئرفریٹ یونٹ پر تعینات کسٹمزافسران کی جانب سے موبائل کی گمشدگی کا کوئی مثبت جواب نہیں دیاجارہا۔اس ضمن میں محکمہ کسٹمزایئرفریٹ یونٹ کراچی کے افسر نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہاہے کہ پارٹی کی جانب سے لایاجانے والاعدالتی فیصلہ مذکورہ کیس سے متعلق نہیں ہے بلکہ یہ فیصلہ اسلام آبادہائی کورٹ کی جانب سے کسی دوسرے کنسائمنٹ کی کلیئرنس کے لئے دیاگیاتھا،کسٹمزحکام نے مزیدبتایاکہ ایئرفریٹ یونٹ کے ” سب گریل “میں کچھ خالی ڈبے ملے ہیںتاہم موبائل فون کی تلاش کی جارہی ہے وہ گودام میں ہی کسی جگہ پر رکھے ہوں گے۔