Eham Khabar

ہوائی جہازوں کے ٹکٹوں پر 75 ہزار سے ڈھائی لاکھ تک ٹیکس عائد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت کی جانب سے پیش کئے جانے والے منی بجٹ میں پروازوں کے بزنس کلاس پر 75 ہزار سے ڈھائی لاکھ تک فکسڈ ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے بعد بیرون ملک سفرکرنے والے مسافروں کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیاہے۔تفصیلات کے مطابق کینیڈا، شمالی و جنوبی امریکا کیلئے بزنس اور کلب کلاس کا اب کرایہ 18سے 20لاکھ روپے تک ہوجائے گا جبکہ مشرق وسطیٰ اور افریقہ کیلئے 5لاکھ روپے تک ہوگا۔ یورپ کے لئے 8 سے 10لاکھ روپے تک جبکہ مشرق بعید بشمول آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ، بحرالکاہل کے جزائر کیلئے بھی کرایوں پر ڈیڑھ لاکھ روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہوگی۔ کینیڈا اور امریکا کے بزنس کلاس کے ٹکٹ پر ڈھائی لاکھ فکس چارج عائد ہوگا، یورپ کیلئے بزنس کلاس ٹکٹ پر ڈیڑھ لاکھ اور مشرق وسطی کے لیے 75 ہزار فکس ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button