عرق گلاب کی بوتلوں 34ارب مالیت کی منشیات دبئی اسمگل کی کوشش
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی نارکوٹکس فورس کے پورٹ کنٹرول یونٹ نے کراچی انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے 34ارب روپے مالیت کی منشیات (کیٹامائن)کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان میں شامل برآمدکنندہ میسرزاسمارٹ ٹیکس اورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزایقاکارپوریشن کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹراے این ایف محمدایوب کوخفیہ اطلاع ملی کہ متحدہ عرب امارات بھاری مقدارمیں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس پر پورٹ پرتعینات اے این ایف کی ٹیم نے متحدہ عرب امارات برآمدکئے جانے والے کنسائمنٹس کی سخت نگرانی شروع کی تاہم دبئی کی پورٹ جبل علی جانے والے عرق گلاب کے کنسائمنٹ کی جانچ پڑتال کی توعرق گلاب کی 2172بوتلوں میں 34ارب روپے مالیت کا ایک ہزار86لیٹرکیٹامائن اسمگل کیاجارہاتھا۔اے این ایف نے کنسائمنٹ کو قبضہ میں لے کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔