Eham Khabar

ایسٹ کلکٹریٹ میں کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کاشکار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ میں فیبرک سمیت دیگر درآمدی کنسائمنٹس کی کلیئرنس تعطل کا شکارہورہی ہے،ایسٹ کلکٹریٹ میں تعینات افسران کی نااہلی کے باعث درآمدکنندگان کو ڈیمرج ڈیٹنشن کی مدمیں کروڑوں روپے کی ادائیگیاں کرنا پڑرہی ہیں ان غیرضروری ادائیگیوں کی وجہ سے درآمدکنندگان و کلیئرنگ ایجنٹس تباہ حال ہوگئے ہیںاور بیشتر تو اپنا گھربارفروخت کرکے ادائیگیاں کررہے ہیں ،ایسٹ کلکٹریٹ میں تعینات کسٹمزافسران درآمدی کنسا ئمنٹس کی کلیئرنس کرنے کے بجائے اسلام آبادسے آئے اعلیٰ افسران کی خوش آمدمیں مصروف رہتے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ کسٹمزکلیئرنگ ایجنٹس کے لیڈروںکی جانب سے بھی کلیئرنگ ایجنٹس کے مسائل حل کرنے پر توجہ نہیں دی جارہی جبکہ ان لیڈروں کی جانب سے مسائل حل کرنے کے بڑے بڑے وعدے کئے جاتے ہیں لیکن کلیئرنگ ایجنٹس کے مسائل جوں کے توں ہیں اور کسٹمزافسران کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے دن رات دعوتیں کی جارہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button