آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس کے امیداواربلامقابلہ کامیاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسویسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2022-23میں پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس کے بانی حاجی آصف کے نامزدامیدواروں میںامیدواربلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ حاجی آصف نے گذشتہ برس ہی پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس کی بنیادرکھی اورایک سال کے عرصہ میں اس قدرمقبولیت حاصل کی کہ آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی کے انتخابات برائے 2022-23میں ان کی جانب سے نامزدکردہ امیدواربلامقابلہ کامیاب قرارپائے ہیں حاجی آصف نے کراچی کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کی طرح آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے ممبران کو یکجاکرنے میں اہم کرداراداکیااوراس کے وجہ سے ملک بھرکے کلیئرنگ ایجنٹس ایک پلیٹ فارم پر آکرکھڑے ہوگئے ہیں۔پاکستان کسٹمزایجنٹس الائنس کی جانب سے آل پاکستان کسٹمزایجنٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے 2022-23میں کارپوریٹ کلاس کے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدواروں میں محمدحسیین رفجانی،قمرعالم،عبدالمجیدنورانی،محمدارشد،محمدرفیق،اخترعلی،فریدفیاض،محمدارشد ،سعیداحمد،خواجہ طاہرمحمود،صغیراحمدقریشی،محمدساجد،اوسامہ سدو،ثاقب سلطان،سیدمحسن رضاشامل ہیں جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے بلامقابلہ کامیاب ہونے والے امیدوارں میں آغاافتخاراحمد،داﺅداحمدخان،فاروق احمد،لیاقت جاوید،ایم ندیم اللہ،مقبول احمد،مقبول حسین،مسعودعالم وائن،مرزاقاسم بیگ،محمدرﺅف،محمدرضوان،محمدسہیل،محمدطارق جاوید،سادت مقبول،شیخ طارق محمودشامل ہیں