اینٹی اسمگلنگ کی ٹیم پرچھالیہ کے اسمگلروں کا حملہ ،ملزمان گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنایزیشن کے ٹیم پر چھالیہ کے اسمگلروں کی جانب سے حملہ کسٹمزکی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے پاکستان رینجرزکی مددسے چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ملزمان کے خلاف ایف آئی آرکا اندراج کرلیاہے جبکہ اسمگلروں کی جانب سے اینٹی اسمگلنگ کی ٹیم کو ہراساں کرنے اورگاڑیاں چھینے کی کوشش کی گئی جیسے ناکام بناتے ہوئے حملہ کرنے والے ملزمان کو بھی گرفتارکرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق عبداللہ شاہ غازی رینجرکی جانب سے آگرہ تاج کانونی میں دوران چیکنگ تین سوزوکی پک اپ سے اسمگل شدہ چھالیہ برآمدہوئی جس پر پاک رینجرزنے ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ پریونٹیوکے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے افسر سے رابطہ کرکے اس امرکی نشاندہی کی معمول کی چیکنگ کے دوران انہیں تین سوزوکی پک اپ سے 12لاکھ 70ہزارروپے مالیت کے 5ہزار80کلوگرام اسمگل شدہ چھالیہ برآمدہوئی ہے جس پر محکمہ کسٹمزکے افسران نے فوری طورپر آگرہ تاج کانونی پر چھالیہ قبضے میں لے لی جبکہ چھالیہ کے مالک حبیب الرحمن،عبدالنافے،ڈرائیورثاقب خان،ابراہیم اورہمایوں،عبدالپارک ،نجیب اللہ، کو گرفتارکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق رینجرزکی جانب سے ملزمان کو محکمہ کسٹمزکے سپردکردیاگیاتاہم محکمہ کسٹمزکی ٹیم جب اسمگل شدہ چھالیہ کو گودام میںرکھنے کے لئے گئی توایک ٹویوٹاگاڑی میں سواردوافرادحبیب الرحمن کاکڑاورعبدالپاک نے گودام کے پاس پہنچ کر محکمہ کسٹمزکی ٹیم کوہراساں کیااوران کے قبضے سے تینوں سوزوکی پک اپ چھینے کی کوشش کی تاہم کسٹمزکی ٹیم نے ملزمان کی جانب سے کئے جانے والے حملے کو ناکام بناتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتارکرلیا