Anti-Smuggling

کراچی ایئرپورٹ ،کروڑوں روپے مالیت کی کوکین کی اسمگلنگ ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلکٹریٹ آف کسٹمزجناح انٹرنیشنل ایرپورٹ کراچی نے کامیاب کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی کوکین کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی ایئرپورٹ پرمحکمہ کسٹمزنے دبئی سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پروازسے آنے والی خاتون مسافرکے سامان سے چارکروڑسے زائد مالیت کی کوکین برآمدکرکے خاتون کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ کلکٹریٹ کو خفیہ اطلاع ملی کے یوگانڈاسے براستہ دبئی سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پروازمیں بڑھے پیمانے پر منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ایئرپورٹ پر تعینات ڈپٹی کلکٹرعبیرجاویداوردیگر افسران کو سخت چیکنگ کی ہدایات جاری کی گئیں ۔ذرائع نے بتایاکہ یوگانڈاسے براستہ دبئی کراچی آنے والی پی آئی اے کی پروازPK-214سے آنے والے مسافروں کے سامان کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم یوگانڈانیشنل ایک خاتون مسافرکے سامان اوراس کی جامع تلاشی لی گئی اس کے سامان سے چارکروڑسے زائد مالیت کی 1900گرام کوکین برآمدہوئی ،محکمہ کسٹمزنے خاتون کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button