Eham Khabar
چھالیہ کی اسمگلنگ کے لئے اسمگلروںنے نیاطریقہ کاراختیارکرلیا۔
کراچی(اسٹا ف رپورٹر)بلوچستان کے راستے چھالیہ کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا انکشاف ہواہے ۔ذرائع کے مطابق چھالیہ کی اسمگلنگ کے لئے اسمگلروںکی جانب سے ایک نیاطریقہ کاراستعمال کیاجارہاہے جس میں بلوچستان سے آنے والے ٹرکوں میںبجری کے نیچے رکھ کرچھالیہ کی اسمگلنگ کرکے کراچی سمیت ملک کے دیگرشہروں میں پہنچائی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے کنسائمنٹس میںچھالیہ کی درآمدکی جارہی ہے جوواپس کوئٹہ اسمگل کی جاتی ہیں اوربعدازاں ٹرکوںمیں بجری کے نیچے دبہ کررکھ اسمگل کی جارہی ہیںتاکہ قانون نافذکرنے والے اداروں اورراستے میں تعینات مختلف ایجنسیوں کو گمراہ کیاجاسکے۔
Betel Nuts smugglers adopt new way of Betel Nuts Smuggling