Eham Khabar

سندھ ہائیکورٹ نے یارن کے کنسائمنٹ کو ریلیزکرنے کے احکامات جاری کردیئے

کراچی(اسٹا ف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ کسٹمزکی جانب سے روکے گئے یارن کے کنسائمنٹس کوریلیزکرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ وویسٹنے درآمدکنندگان میں شامل میسرزرضوان اینڈکمپنی،میسرزڈاﺅفیبرک،میسرزعابدانٹرپرائزز،میسرزریاض اینڈسنز،میسرزراسک انٹرنیشنل،میسرزاسماعیل حمیداینڈسنزاورمیسرزدعاانڈسٹریزکی جانب سے یارن کے 17کنسائمنٹس درآمدکئے گئے تھے جیسے محکمہ کسٹمزنے درآمدی قیمت کے مطابق نہ کرنے پر روک کیاتھاتاہم درآمدکنندگان کی جانب سے اس سلسلے میں عدالت سے رجوع کیاگیاتاہم میسرزایکسپرٹ لاءایسوسی ایٹ کے ایڈوکیٹ ریان ضیاءکی جانب سے درآمدکنندگان کی نمائندگی کرتے ہوئے پٹیشن دائرکی گئی اوردائرکی گئی پٹیشن میں محکمہ کسٹمزکی جانب سے لگائی گئی درآمدی ویلیوکو چیلنج کرتے ہوئے کنسائمنٹس کی ریلیزدرآمدکنندہ کی جانب سے لگائی جانے والی یارن کی درآمدی قیمت پر کرنے کی درخواست کی گئی تاہم عدالت نے تمام حقائق کومدنظررکھتے ہوئے یارن کے کنسائمنٹ کو ڈیوٹی وٹیکسزکے فرق سے پے آرڈریا بینک گارنٹی کے عوض ریلیزکرنے کے احکامات جاری کریئے

 

 

 

 

 

SHC order to provisional release of Yarn Consignments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button