Eham Khabar

کوئٹہ اورگوادرکلکٹریٹ کے اسٹیٹ ویئرہاﺅسز سے ضبط کی گئی اسمگل اشیاءکے غائب ہونے کا انکشاف

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پکڑی جانے والی اسمگل اشیاءکو حب چوکی پرتعینات کسٹمزافسران کی جانب سے مقامی مارکیٹوں میں فروخت کئے جانے کا انکشاف ہواہے۔ذرائع کے مطابق کوئٹہ سے مسافربسوں اوردیگرگاڑیوںکے ذریعے اسمگل کئے جانے والے سامان میں شامل چھالیہ ،غیرملکی سگریٹس، ڈیزل ،پان پراک اورمتفرق اشیاءپاکستان رینجرزسمیت دیگرقانون نافذکرنے والی ایجنسیاں پکڑکرکوئٹہ کلکٹریٹ اورگوادرکلکٹریٹ کے سپرد کردیتی ہیں بعدازاں سامان کو محکمہ کسٹمزکے اسٹیٹ ویئرہاﺅسزمیں رکھاجاتاہے تاہم محکمہ کسٹمزکے اسٹیٹ ویئرہاﺅسزمیں رکھاہوااسمگل شدہ سامان حب چوکی پرتعینات انسپکٹرز چھالیہ،غیرملکی سگریٹ ،ڈیزل ،پان پراک اورمتفرق اشیاءکومقامی مارکیٹوں اوراسمگلروں کو فروخت کئے جانے کا انکشاف ہواہے ۔ذرائع نے بتایاکہ بدعنوان کسٹمزافسران کی جانب سے چھالیہ مقامی ماکیٹوں میں فروخت کرکے اس کی جگہ کھجورکی گٹھلیاں رکھ دی جاتی ہیں یاپھرانوینٹری بناتے ہوئے ایجنسیوں سے وصول کی جانے والی اشیاءکو کم ظاہرکیاجاتاہے۔ذرائع نے بتایاکہ اگرکوئٹہ اورگوادرکلکٹریٹ کے اسٹیٹ ویئرہاﺅسزمیں رکھی گئی اسمگل اشیاءکا آڈٹ کیاجائے توویئرہاﺅسزسے کسٹمزافسران کی جانب سے چوری کی جانے والی اشیاءکی اصل مقدارکاپتہ چل جائے گا۔

 

 

 

 

 

Smuggle Goods remove form State Warehouse of Quetta and Gawadar Collectorate

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button