Eham Khabar

ایم سی سی ایسٹ ،ایل ای ڈی لائٹس کے کنسائمنٹ کے ذریعے لاکھوں روپے ٹیکس چوری کی ایک اور کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ایسٹ کے شعبہ آراینڈڈی نے ایل ای ڈی لائٹس کے ایک اورکنسائمنٹ کے ذریعے کی جانے والے ٹیکسزکی چوری کوبے نقاب کرتے ہوئے درآمدکنندہ میسرزعفت انٹرپرائززاورکلیئرنگ ایجنٹ میسرزاختراینڈسنزکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع نے بتایاکہ ایل ای ڈی لائٹس وفاضل پرزہ جات کے کنسائمنٹ میں متاواترانڈرانوئسنگ کے ذریعے کی جانے والی ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری پر کلکٹراپریزمنٹ ایسٹ ڈاکٹرندیم میمن نے ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیرکو ایل ای ڈی لائٹ کے کنسائمنٹ کی سخت نگرانی کی ہدایات جاری کردی ہیں تاہم ایڈیشنل کلکٹررضوان بشیرکی جانب سے ڈپٹی کلکٹرراناارسلان مجیدکی سربراہی میں پرنسپل اپریزرمحمدابراہیم خان، سینئر پریونٹیو آفیسر ملک ہاشم ،اپریزنگ آفیسرزخاورہاشمی ،اپریزنگ آفیسرکلیم عظمت چٹھہ پر مشتمل ٹیم کو ایل ای ڈی لائٹس کے درآمدی کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کے احکامات جاری کئے تاہم رانا ارسلان مجیدکی سربراہی میں آراینڈدی کی مذکورہ ٹیم نے ایل ای ڈی لائٹ کے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتال کا آغازکردیاہے واضح رہے کہ گذشتہ دنوں اپریزمنٹ ایسٹ کی جانب سے تین درآمدکنندگان کے خلاف انڈرانوائسنگ کے ذریعے کی جانے والی کنسائمنٹس کی کلیئرنس کو روک کران کے خلاف مقدمات درج کئے تھے ۔ذرائع نے بتایاکہ آراینڈڈی کی ٹیم نے ایل ای ڈی لائٹ کے کنسائمنٹس کی جانچ پڑتا ل کے دوران ایک اوردرآمدکنندہ مسیرسزعفت انٹرپرائززکی جانب سے درآمدکئے جانے والے ایل ای ڈی لائٹس وفاضل پرزہ جات کے کنسائمنٹ کو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ نے کلیئرنگ ایجنٹ کے ساتھ مل کرکنسائمنٹ کی درآمدی قیمت19ہزار776ڈالر ظاہرکی تھی جبکہ محکمہ کسٹمزنے کنسائمنٹ کی درست درآمدی قیمت 43ہزار577ڈالر بتائی ہے تاہم درآمدکنندہ نے کنسائمنٹ کی درآمدی قیمت کم ظاہرکرکے قومی خزانے کو 68لاکھ25ہزار718روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔

 

 

 

 

 

MCC East Lodged another FIR against LED Lights Importer

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button