Eham Khabar

منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ڈیکلریشن کاﺅنٹرزکاقیام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے کسٹم حکام نے کراچی سمیت بھرکے ہوائی اڈوں پر ڈیکلریشن کاونٹرز قائم کردیے۔ذرائع کے مطابق جناح ٹرمینل سمیت ملک کے دیگر ہوائی اڈوں پرکسٹم حکام نے ایف بی آرکی ہدایات پرڈیکلریشن کاونٹر پر قائم کیے ہیں،ڈیکلریشن فارم کے لیے بیگیج رولز2006میں ترامیم عمل میں لائی گئی ہیں،ذرائع کے مطابق نئے اقدام کے تحت بیرون ملک روانگی سے قبل مسافروں کو کرنسی ڈیکلریشن فارم بھرنا لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ اسی تناظر میں بالغ مسافر10ہزار جبکہ نابالغ مسافر 5ہزارڈالرزہمراہ لے جانے کے لیے فارم پرکریں گے جبکہ دیگرکرنسی کی موجودگی میں بھی 10ہزارڈالرز کے مساوی فارم کو لازمی بھرا جائے گا،کرنسی کے علاوہ مسافروں کے سامان میں موجود قیمتی پتھر،جواہرات،سیٹلائٹ فون اور دیگر اشیا کے لیے بھی فارم پرکرنا لازمی قراردیا گیا ہے،ہوائی اڈوں پرڈیکلریشن کاونٹرزکی جانب سے مسافر کو مہیا کیے جانے والے فارم میں بیرون ملک سفر کی وجوہات بھی تحر یرکرنا ہوگی، ذرائع کے مطابق نئے اقدامات کے تحت مسافروں کی جانب سے کسی بھی قسم کی غلط بیانی کی صورت میں قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ڈیکلریشن فارم کے ذریعے ٹیرارزم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ممکن ہوگی۔

 

 

 

 

 

Customs has established Decleretion Counters at All Airports

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button