کسٹمزافسران کی سزاﺅں پر عمل نہ کرنے پر چیئرمین ایف بی آرکا سخت نوٹس
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین ایف بی آرنے32 سزایافتہ کسٹمزافسران کی سزاﺅں پر عمل درآمدنہ کرنے پر سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ چیف کلکٹراورپاکستان بھرمیں موجودکلکٹریٹس میں تعینات کلکٹرزکو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ سزایافتہ کسٹمزافسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کودی جانے والی سزاﺅں پر عمل درآمدکرنے کے پابندہیں اگروہ اس پر عمل درآمدنہیں کرتے وہ قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،چیئرمین ایف بی آرنے سخت نوٹس لیتے ہوئے کہاہے کہ مجاز اتھارٹی نے کارکردگی اور نظم و ضبط کے قواعد کے تحت جرمانہ عائد کیا تھا لیکن متعلقہ چیف کلکٹرزاورکلکٹرز نے ایک سال سے زائدکا عرصہ گذرنے کے باوجودکسٹمزافسران پر سزاﺅں وجرمانوں پر عمل درآمد نہیں کیاجبکہ اس تمام کارروائی میں وقت کا ضائع ہواہے ،چیئرمین ایف بی آرنے کہاہے کہ کسٹمزافسران کو دستاویزی ثبوت کے ساتھ سزادی گئی تھی اورکسٹمزافسران کو سزاکے طورپر ان کی تنخواہ اورالاﺅنسزمیں کمی کی گئی لیکن اس پر عمل درآمدنہیں کیاگیا،چیئرمین ایف بی آرنے تمام چیف کلکٹرزاورکلکٹرکو پابندکیاہے کہ6مارچ2023تک سزایافتہ کسٹمزافسران کودی جانے والی سزاﺅں پر عمل درآمد کیا جائے۔ دستاویزات کے مطابق سزاپانے والے32کسٹمزافسران میں ایڈیشنل کلکٹررانا عرفان شوکت،ڈپٹی ڈائریکٹراکرم شہزاد،اسسٹنٹ کیمیکل ایگزامنرآفتاب احمد،پرنسپل اپریزرسید ارشادعلی شاہ،سلمان احمد،امیتازحسین خان،اپریزنگ آفیسرحسن ولید،علی جنیداکبر،رابیہ صمد،فائزہ نعیم،محمدنعیم بٹ،عبدالکلیم خان،محمدرضوان،عمران خان،ماریہ گلریز،فصی الدین،سیدمحمدفواداحمد،سپرنٹنڈنٹ عتیق الرحمن،ناصرزمان رائکا،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ عفان یونس ،خواجہ حرعباس،انٹیلی جنس آفیسرقیصرحسین شاہ،سلیم اخترجمالی، انسپکٹرعامرغزل، محمدسعید، محمدسعیدصابر،احتشام خورشید،عثمان خان،مرزامظہرمسعود،سید محمدعلی اورندیم حسین احسان شامل ہیںجن کی سزاﺅں پر عمل درآمدنہیں کیاگیا۔