Breaking NewsEham Khabar

دس ہزار روپے سے زائد کیش لین دین پر پابندی پر غور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاقی حکومت 10 ہزار سے زائد کیش میں لین دین پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہی ہے۔ اس سے زائد رقم کی ادائیگی ڈیجیٹیل طریقے سے کرنے کو لازم کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد معیشت کو دستاویز کرنا ہے۔ حکومت کو یہ سفارشات ریفارم اینڈ ریونیو موبلائزیشن کمیشن کی جانب سے دی گئئی ہیں۔ یہ کمیشن وزیر خزانہ اسحق ڈار کی ہدایت پر کام کررہا ہے اس نے اپنی سفارشات وفاقی حکومت کو جمع کروادی ہیں۔ کمیشن کے مطابق جہاں کیش میں لین دین اہمیت کا حامل ہے، وہیں ان میں ٹیکس چوری، کرپشن اور منی لانڈرنگ جیسے غیر قانونی کام ہوتے ہیں۔ کمیشن نے ریٹیل میںکیش ٹرانزیکشن کرنے والوں پر یہ حد عائد کرنے کی تجویز کی ہے۔ کمیشن نے تجویز دی ہے کہ ریٹیل سطح پر 10 ہزار روپے اور فوڈ ریسٹورینٹس پر 5 ہزار روپے سے زائد کیش نہ وصول کرنے کی پابندی عائد کی جائے۔ کمیشن کے مطابق ان کیش ادائیگی کے بجائے ڈیبٹ کارڈ / کریڈٹ کارڈ ، موبائل فون سے ادائیگی یا دیگر الیکٹرانک ادائیگی کا استعمال کرنا چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button