Anti-Smuggling

کسٹمزانفورسمنٹ کراچی کی کارروائی کروڑں مالیت کی اسمگل اشیاءضبط

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلکٹریٹ آف کسٹمزانفورسمنٹ کراچی کے شعبہ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے مسافربس کے ذریعے اسمگل کی جانے والی کروڑوں روپے سے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے دوملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔ذرائع کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمزانفورسمنٹ کراچی میں چیف کلکٹریعقوب ماکو،کلکٹرعثمان باجوہ اورایڈیشنل کلکٹرمحمدفیصل کے تعینات ہونے کے بعد اسمگلنگ کی روک تھام اوراسمگلنگ کے خاتمہ کے لئے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ ملک کو اسمگلنگ کے ناسوزسے نجات دلائی جائے۔ذرائع کے مطابق چیف کلکٹرکو خفیہ اطلاع ملی کہ مسافربسوں کے ذریعے بھاری مقدارمیں مختلف اشیاءکی اسمگلنگ کی جاری ہے جس پر کلکٹرانفورسمنٹ عثمان باجواہ کو فوری کارروائی کی ہدایات پر ایڈیشنل کلکٹرمحمدفیصل کی سربراہی میں ایک چھاپہ مارٹیم تشکیل دی گئی جس نے سائٹ کراچی کے علاقے اندروں ملک سے آنے اورجانے والی مسافربسوں کی سخت نگرانی شروع کردی تاہم انفورسمنٹ کی ٹیم نے مدینہ نامی تین مسافربسوں کو روک کی اس کی تلاشی لی توبسوں کے خفیہ حصوں سے 4کروڑ92لاکھ مالیت کے غیرملکی کپڑا،مختلف برانڈکے سگریٹس،الیکٹرونکس ایل ای ڈی، ایل سی ڈی،انڈین گٹکا اوردیگراشیاءبرآمدہوئیں جیسے انفورسمنٹ کلکٹریٹ نے برآمدہونے والی اشیاءقبضے میںلے کر دوملزمان کو گرفتارکرلیاہے۔واضح رہے کہ ایڈیشنل کلکٹرمحمدفیصل تین سال قبل انفورسمنٹ میں تعینات کے دوران اپنی نگرانی میں سیکڑوں کارروائیاں کی جس میں اربوں روپے مالیت کی اسمگل اشیاءضبط کرکے اسمگلروں کی کمرتوڑنے میں اہم کرداراداکیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button