کسٹمزانٹیلی جنس گودار،ایرانی ڈیزل اورپلاسٹک دانے کی ا سمگلنگ ناکام
گوادر(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس گوادرنے مختلف کارروائیوں میں 58ہزارلیٹرایرانی ڈیزل اورپلاسٹک دانہ کی اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغازکردیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کسٹمزانٹیلی جنس فیض احمد کی اطلاعات کی بنیاد پر اورکسٹمزانٹیلی جنس گوادر کے ڈائریکٹرجمشیدتالپورکی ہدایت پر ایڈیشنل ڈآئریکترمعین افضل علی کی نگرانی کارروائی کی گئی ،جس میں انٹیلی جنس آفیسر محمد صادق کی قیادت میں ٹیم نے ایک آئل ٹینکرکو روک کراس کی تلاشی لی گئی توملزمان کی جانب سے اس ٹینکرمیں ایک سیمنٹ کے باﺅزربنایاگیاتھاجس میں ایک کروڑ36لاکھ مالیت کا 50ہزارلیٹرایرانی ڈیزل اسمگل کیاجارہاتھاجبکہ ایک اورکارروائی کے دوران 21 لاکھ 70 ہزار مالیت کا 8ہزارلیٹرڈیزل ضبط کیاگیا۔علاوہ ازیں ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس نے گوادرکلکٹریٹ سے کلیئرہونے والے ایک کنٹینرکو روک کراس کی جانچ پڑتال کی توانکشاف ہواکہ درآمدکنندہ کی جانب سے مس ڈیکلریشن کے ذریعے 4کروڑ57لاکھ مالیت کے پلاسٹک دانہ کی کلیئرنس کرکے45لاکھ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکی چوری کی گئی ،کسٹمزانٹیلی جنس گوادرنے پلاسٹک دانہ ضبط کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیاہے۔