Anti-Smuggling

کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد،18کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط

حیدآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن نے گذشتہ پانچ ماہ جولائی تادسمبرکے دوران مختلف کارروائیوںمیں 18کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ جبکہ گذشتہ دنوں ڈھائی کروڑمالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں ضبط کیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائرکٹر جنرل کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن رشید شیخ اسمگلنگ کے ذریعہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کی سرکوبی کی ہدایات جاری کیں تاہم ڈائریکٹرکسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن حیدرآباد ڈاکٹر صادق اللہ کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹرجمشیدعلی تالپورکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسید محمدرضانقوی اوردیگرافسران واہلکاروں پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے حیدرآبادکے مختلف علاقوں میں سخت نگرانی شروع کی تاہم کسٹمزانٹیلی جنس کی چھاپہ مارٹیم نے خفیہ اطلاع پر دوٹرک ورک کراس کی تلاشی لی تواس میںجانوروں کے کھانے کے بھوسے کے تھیلوں کے پیچھے مجموعی طورپرتین کروڑ65لاکھ مالیت کی 17ہزارکلوگرام چھالیہ چھپائی گئی تھی جیسے قبضے میں لے کرملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے جبکہ کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے گذشتہ پانچ ماہ کے دوران 18کروڑ16لاکھ35ہزارمالیت کی ایک لاکھ21ہزارکلوگرام چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنائی ہے ۔علاوہ ازیں ڈائریکٹریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے گذشتہ دنوں سانگڑروڈنوابشاہ ایک نان ڈیوٹی پیڈلینڈکروزرپکڑی جس کی مالیت 2کروڑ65لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button