کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآباد،تین کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ،ڈیزل سمیت متقرق اشیاءکی اسمگلنگ ناکام
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادنے تین کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ،ٹائرز،انجن ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہےڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن کو خفیہ اطلاع ملی کہ کوئٹہ سے لاہوربڑے پیمانے پر متفرق اشیاءکی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جس پر ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادڈاکٹرصدیق اللہ خان کی جانب سے ڈپٹی کلکٹررضانقوی کی سربراہی میں سپرنٹنڈنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن اوردیگرانٹیلی جنس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی جس نے پاکستان رینجرزکے ساتھ مل کرمشترکہ آپریشن کیا تاہم کوئٹہ سے آنے والے تین ٹرکوںکوروک کران کی تلاشی کی گئی توٹرکوں سے3کروڑ43لاکھ20ہزارروپے مالیت کی11ہزار120کلوگرام چھالیہ،644اسمگل ٹائرز،107کارٹن غیرملکی سگریٹ،10آٹومیٹک انجن،9680موٹرسائیکل اورسائیکلوں کی چینیں،4مزدہ ٹرک کے کیبن ،مکس اسکرپ اورمتفرق اشیاءبرآمدہوئیں جیسے کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادنے ضبط کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔علاوہ ازیں کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی مذکورہ چھاپہ مارٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران 69لاکھ50ہزارمالیت کا 15ہزارلیٹرایرانی ڈیزل ضبط کرلیاہے۔
Customs Intelligence Hyderabad Seize Diesel Betel Nuts and Misc Goods