کسٹمزانٹیلی جنس حیدرآبادکی کارروائی،تین کروڑسے زائد مالیت کی چھالیہ ضبط
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ آف کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآباد نے کامیاب کارروائی کے دوران تین کروڑسے زائد مالیت کاچھالیہ ضبط کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹرجنرل کسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن رشیدشیخ کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کئے گئے تھے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادڈاکٹرصادق اللہ خان اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے سخت نگرانی کی ہدایات کیں جس کے لئے ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس اینڈانویسٹی گیشن حیدرآبادکو خفیہ اطلاع ملی کہ دومختلف کنسائمنٹس میں بھاری مقدارمیں چھالیہ کی اسمگلنگ کی کوشش کی جارہی ہے جو کوئٹہ سے کراچی منتقل کی جاری ہے تاہم ڈائریکٹرکسٹمزانٹیلی جنس کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈائریکٹرسیدنعیم اخترکی سربراہی میں ڈپٹی ڈائریکٹرسیدمحمدرضانقوی ،انٹیلی جنس آفیسرسیدشفیق علی،اہلکارنوشادخان،غیاس احمدشاہ،عظم علی،محمداختر،مظہربیگ،علیم الدین اورمحمدرمضان پر مشتمل اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے گاڑیوں کی سخت نگرانی شروع کی تاہم اسپیشل انویسٹی گیشن نونٹ کی ٹیم نے جامشورہ کے قریب دوٹرالروںکو روک کر اس کی تلاشی لی گئی توانکشا ف ہوادونوں گاڑیوں میں چھالیہ بھاری مقدارموجودتھی جس کی مالیت تین کروڑ85لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔کسٹمزانٹیلی جنس نے چھالیہ قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔